ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جو معلومات ابھینندن نے پاکستان کو نہیں دی، وہ انتخابی ریلی میں مودی نے بتا دی: کانگریس

جو معلومات ابھینندن نے پاکستان کو نہیں دی، وہ انتخابی ریلی میں مودی نے بتا دی: کانگریس

Sat, 02 Mar 2019 11:27:24    S.O. News Service

نئی دہلی، 2 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پاکستانی فوج کی حراست سے واپس اپنے وطن لوٹ رہے ونگ کمانڈر ابھینندن کے استقبال میں پورا ملک کھڑا رہالیکن ان کے ملک میں آنے سے پہلے ہی ان کو لے کر سیاسی تلواریں کھنچ گئی ۔کانگریس کے ترجمان پرینکا چترویدی نے جمعہ کو ٹویٹ کر وزیر اعظم نریندر مودی کے اس بیان پر سوال کھڑے کر دئے جس میں انہوں نے ابھینندن کی معلومات شیئرکی تھی۔تمل ناڈو میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ پورے ملک کو تمل ناڈو کے ونگ کمانڈر ابھینندن پر فخر ہے، پورا ملک ان کا انتظار کر رہا ہے،اسی بات پر پرینکا چترویدی نے ٹویٹ کیا۔انہوں نے لکھا کہ ونگ کمانڈر ابھینندن نے دشمن ملک کی گرفت میں ہونے کے باوجوداپنی معلومات کو دینے سے انکار کر دیا تھا لیکن ہمارے وزیر اعظم ایک انتخابی ریلی میں بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اس کی معلومات شیئر کر رہے ہیں۔آپ کو بتا دیں کہ جب ابھینندن کو پاکستانی فوج نے اپنی حراست میں لیا اور ان سے سوال پوچھنے شروع کیا تو انہوں نے کچھ بھی جواب نہیں دیا،جب پاکستانی فوج کے جوانوں نے ان سے پوچھا کہ وہ ہندوستان کی کس ریاست سے ہیں، تو انہوں نے کہا کہ وہ انہیں نہیں بتا سکتے، صرف اتنا ہی کہہ سکتے ہیں کہ وہ جنوبی ہند سے ہیں۔

غور طلب ہے کہ جنیوا معاہدے کے تحت ایسی صورت میں ایک نوجوان بعض معلومات ہی شیئر کر سکتا ہے۔ونگ کمانڈر ابھینندن نے بھی کچھ ایسا ہی کیا، انہوں نے اپنا نام، بیچ نمبر کے علاوہ کسی اور طرح کی معلومات دینے سے انکار کر دیا۔کانگریس پارٹی اس سے پہلے بھی بھارتیہ جنتا پارٹی پر پلوامہ دہشت گردانہ حملے، بالاکوٹ میں کی گئی ایئر اسٹرائک کا انتخابی استعمال کرنے کا الزام لگاتی رہی ہے،تاہم بی جے پی صدر امت شاہ نے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی کا انتخابی ایشو بننا غلط نہیں ہے۔


Share: